اپ ڈیٹس
  • 241.00 انڈے فی درجن
  • 328.00 زندہ مرغی
  • 475.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.26 قیمت فروخت : 41.34
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 277.45 قیمت فروخت : 277.95
  • یورو قیمت خرید: 324.02 قیمت فروخت : 324.60
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 378.56 قیمت فروخت : 379.25
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 198.12 قیمت فروخت : 198.47
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 201.17 قیمت فروخت : 201.53
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.75 قیمت فروخت : 1.75
  • سعودی ریال قیمت خرید: 73.90 قیمت فروخت : 74.03
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.55 قیمت فروخت : 75.68
  • کویتی دینار قیمت خرید: 904.63 قیمت فروخت : 906.26
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

پاکستانی معیشت کیلئے خوشخبری، بحری شعبے میں اربوں ڈالر کی سرمایہ کاری کی نوید

28 Aug 2026
28 Aug 2026

(لاہور نیوز) پاکستانی معیشت کیلئے بڑی خوشخبری، بحری شعبے میں 6 سے9 ارب ڈالرز کی بڑی سرمایہ کاری کی راہموار ہو گئی، خلیجی خطے میں بدلتی شپنگ سرگرمیوں کے باعث پاکستان عالمی سرمایہ کاروں کی توجہ کا مرکز بن گیا۔

وفاقی وزیر برائے بحری امور جنید انوار چودھری کے مطابق پاکستان کو بحری شعبے کے بڑے منصوبوں کیلئے 6 سے 9 ارب ڈالرز مالیت کی سرمایہ کاری تجاویز موصول ہوئی ہیں، سرمایہ کاری منصوبوں میں کارگو ٹرمینلز، ایل این جی، آئل اور کنٹینر ٹرمینلز کی تعمیر شامل ہے۔

انہوں نے کہا کہ جغرافیائی اہمیت کے باعث پاکستان کو عارضی متبادل نہیں بلکہ مستقل علاقائی میری ٹائم ہب بنائیں گے، پاکستان نے گزشتہ مالی سال بحری شعبے میں اپنی جغرافیائی اہمیت کے باعث تقریباً 39.6 کروڑ ڈالر کا منافع حاصل کیا۔

جنید انوار چودھری کا کہنا تھا کہ نیشنل پورٹس ماسٹر پلان کے تحت بنکرنگ سہولیات، آف ڈاک ٹرمینلز اور اضافی ٹرانس شپمنٹ صلاحیت تیار کی جا رہی ہے، ہمارا مقصد صرف جی ڈی پی میں حصہ بڑھانا نہیں بلکہ میری ٹائم سیکٹر کو زرمبادلہ، صنعتی ترقی اور روزگار کا بڑا ذریعہ بنانا ہے۔

وفاقی وزیر بحری امور  نے کہا کہ حکومت نے 2047 تک پاکستان کی میری ٹائم معیشت کو 100 ارب ڈالر تک لے جانے کا ہدف مقرر کر رکھا ہے۔

ماہرین کے مطابق بحری شعبے میں سرمایہ کاری اور جدید منصوبے پاکستان کو عالمی تجارت، معاشی ترقی اور علاقائی روابط کا مضبوط مرکز بنانے کی جانب گامزن ہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے