اپ ڈیٹس
  • 241.00 انڈے فی درجن
  • 328.00 زندہ مرغی
  • 475.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.26 قیمت فروخت : 41.34
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 277.45 قیمت فروخت : 277.95
  • یورو قیمت خرید: 324.02 قیمت فروخت : 324.60
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 378.56 قیمت فروخت : 379.25
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 198.12 قیمت فروخت : 198.47
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 201.17 قیمت فروخت : 201.53
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.75 قیمت فروخت : 1.75
  • سعودی ریال قیمت خرید: 73.90 قیمت فروخت : 74.03
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.55 قیمت فروخت : 75.68
  • کویتی دینار قیمت خرید: 904.63 قیمت فروخت : 906.26
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

پولٹری مصنوعات کی قیمتوں میں کمی، برائلر گوشت 475 روپے کلو مقرر

28 Aug 2026
28 Aug 2026

(لاہور نیوز) پولٹری مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا سلسلہ جاری ہے، برائلر کے نرخ میں مزید 22 روپے فی کلو کمی کر دی گئی۔

سرکاری نرخ نامے کے مطابق برائلر گوشت کی قیمت 475 روپے فی کلو مقرر کی گئی ہے، جبکہ صافی گوشت شہریوں کو 540 روپے فی کلو تک فروخت کیا جا رہا ہے۔

زندہ برائلر کی قیمت میں بھی 15 روپے فی کلو کمی ہوئی ہے، فارم گیٹ پر زندہ برائلر کا ریٹ 300 روپے فی کلو مقرر کیا گیا ہے، جبکہ ہول سیل مارکیٹ میں زندہ برائلر 314 روپے اور پرچون بازار میں 328 روپے فی کلو فروخت ہو گا۔

گزشتہ دو روز کے دوران برائلر کی قیمت میں مجموعی طور پر 44 روپے فی کلو کمی ہو چکی ہے، جس سے شہریوں کو پولٹری گوشت کی خریداری میں کچھ ریلیف ملنے کی امید ہے۔

دوسری جانب انڈوں کی قیمت برقرار ہے، سرکاری نرخ نامے کے مطابق انڈے 241 روپے فی درجن مقرر کئے گئے ہیں، جبکہ ہول سیل مارکیٹ میں انڈوں کی پیٹی 7 ہزار 110 روپے مقرر کی گئی ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے