28 Aug 2026
(ویب ڈیسک) پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے پری پیڈ موبائل بیلنس کی کم از کم میعاد 180 دن مقرر کر دی۔
پی ٹی اے کے مطابق پری پیڈ موبائل بیلنس کی 180 دن کی میعاد کا اطلاق یکم اکتوبر 2026 سے ہو گا۔
پی ٹی اے کا کہنا ہے کہ تمام موبائل آپریٹرز کے ری چارج/بیلنس کی کم از کم مدت 180 دن مقرر کی گئی ہے، بیلنس کی میعاد ختم ہونے کے بعد نئے ری چارج پر ختم شدہ بیلنس خودکار طور پر بحال ہو گا۔
سم قابلِ استعمال رہنے کی صورت میں ری چارج پر ختم شدہ بیلنس صارف کو واپس مل جائے گا، پی ٹی اے کا کہنا ہے کہ صارفین کے حقوق کے تحفظ اور منصفانہ کاروباری ماحول کے فروغ کیلئے پُر عزم ہیں۔
