اپ ڈیٹس
  • 268.00 انڈے فی درجن
  • 338.00 زندہ مرغی
  • 490.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • یورو قیمت خرید: 319.81 قیمت فروخت : 320.38
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 374.45 قیمت فروخت : 375.12
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 195.69 قیمت فروخت : 196.05
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 198.97 قیمت فروخت : 199.33
  • سعودی ریال قیمت خرید: 73.93 قیمت فروخت : 74.06
  • کویتی دینار قیمت خرید: 903.48 قیمت فروخت : 905.11
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

اظفر علی نے پہلی بار اپنی تیسری شادی کی تفصیلات شیئر کر دیں

14 Aug 2026
14 Aug 2026

(ویب ڈیسک)پاکستانی میزبان، اداکار اور پروڈیوسر اظفر علی نے اپنی تیسری شادی کے بارے میں پہلی بار کھل کر بات کرتے ہوئے تمام تفصیلات شیئر کر دیں۔

نجی ٹی وی کے شو میں گفتگو کرتے ہوئے میزبان اور اداکاراظفر علی نے بتایا کہ گزشتہ سال اکتوبر میں ردا الزہرا سے تیسری شادی کی جو ایک ارینج میرج تھی۔

اظفر علی نے کہا کہ میری بہنیں شادی کے لیے اصرار کرتی رہیں جبکہ میں تیسری شادی نہیں کرنا چاہتا تھا اور میری بہن نے ردا الزہرا کا رشتہ تجویز کیا۔ ردا اس وقت دبئی میں رہتی تھیں۔

انہوں نے بتایا کہ شادی سے قبل ہمارے درمیان تقریباً چھ ماہ تک بات چیت ہوتی رہی اور میں نے ردا سے کہا کہ شادی کے بعد پاکستان منتقل ہونا ہوگا میں تو دبئی میں مستقل طور پر منتقل نہیں ہوسکتا کیونکہ میرا تو سب کچھ ادھر ہی پاکستان میں ہے۔

اظفر علی نے کہا کہ وقت اور تجربے نے بہت بدل دیا ہے۔ دوسری طلاق کو تقریباً 12 سال گزر چکے ہیں اور اب رشتوں کو پہلے سے مختلف انداز میں دیکھتا ہوں۔

ان کا کہنا تھا کہ پہلے اپنے کیریئر پر زیادہ توجہ دیتا تھا لیکن اب میری ترجیحات میں ذاتی زندگی بھی شامل ہے اور اپنی اہلیہ پر کسی قسم کا دباؤ نہیں ڈالتا۔

واضح رہے کہ اظفر علی اس سے قبل سلمیٰ حسن اور بعد ازاں نوین نقوی سے شادی کرچکے ہیں، تاہم دونوں شادیاں کامیاب نہ ہوسکیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے