اپ ڈیٹس
  • 268.00 انڈے فی درجن
  • 358.00 زندہ مرغی
  • 519.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 277.60 قیمت فروخت : 278.10
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

الحمرا سمر کیمپ کی نمائش کا افتتاح، نوجوان فنکاروں کے 85 فن پارے نمائش کے لیے پیش

12 Aug 2026
12 Aug 2026

(لاہور نیوز) وزیر اطلاعات و ثقافت پنجاب عظمیٰ بخاری نے الحمراء میں سمر کیمپ کے اختتامی نمائش کا افتتاح کیا، جہاں 40 نوجوان فنکاروں کے تیار کردہ 85 فن پارے نمائش کے لیے پیش کیے گئے۔ نمائش میں ڈرائنگ، پینٹنگ، خطاطی سمیت مختلف میڈیمز میں نوجوان آرٹسٹوں کی تخلیقی صلاحیتوں کو اجاگر کیا گیا۔

اس موقع پر سیکرٹری اطلاعات و ثقافت سید طاہر رضا ہمدانی اور ایگزیکٹو ڈائریکٹر الحمراء محمد نواز گوندل بھی موجود تھے۔ سمر کیمپ کے نوجوان فنکاروں نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کا خوبصورت پورٹریٹ بھی تیار کیا، جس نے نمائش میں خصوصی توجہ حاصل کی۔

عظمیٰ بخاری نے کہا کہ مریم نواز شریف کا پورٹریٹ نوجوان آرٹسٹوں کی فنی مہارت اور تخلیقی صلاحیتوں کا عکاس ہے۔ مختلف میڈیمز میں نوجوان فنکاروں کا کام انتہائی متاثر کن جبکہ ان کا تخلیقی وژن قابلِ تحسین ہے۔ نوجوان آرٹسٹوں کا کام دیکھ کر یقین ہے کہ یہی نوجوان مستقبل کے اسٹار آرٹسٹ بنیں گے۔

انہوں نے کہا کہ الحمراء نئی نسل کو اپنی تخلیقی صلاحیتیں اجاگر کرنے کے لیے ٹھوس مواقع فراہم کر رہا ہے۔ مریم نواز شریف کے ویژن کے تحت حکومت پنجاب فنون و ثقافت کے فروغ کے لیے مؤثر اقدامات کر رہی ہے اور نوجوان نسل کو فنون و ثقافت سے جوڑنے کے لیے نئے مواقع پیدا کیے جا رہے ہیں۔

وزیر اطلاعات نے کہا کہ نوجوان نسل کو اپنی ثقافت، اقدار اور فنون سے جوڑنا حکومت پنجاب کی اہم ترجیحات میں شامل ہے۔ انہوں نے نمائش کے دوران نوجوان آرٹسٹوں سے ملاقات کی، ان کے فن پارے دیکھے اور ان کے کام میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا۔

عظمیٰ بخاری نے سمر کیمپ کے کلاس ٹیچرز عثمان خالد اور فاطمہ خان سے بھی ملاقات کی اور ان کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے شاباش دی۔ بعد ازاں انہوں نے سمر کیمپ کے شرکاء میں اسناد تقسیم کیں اور نوجوان فنکاروں کی حوصلہ افزائی کی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے