اپ ڈیٹس
  • 268.00 انڈے فی درجن
  • 338.00 زندہ مرغی
  • 490.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • یورو قیمت خرید: 319.81 قیمت فروخت : 320.38
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 374.45 قیمت فروخت : 375.12
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 195.69 قیمت فروخت : 196.05
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 198.97 قیمت فروخت : 199.33
  • سعودی ریال قیمت خرید: 73.93 قیمت فروخت : 74.06
  • کویتی دینار قیمت خرید: 903.48 قیمت فروخت : 905.11
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

عاطف اسلم کو بھارتی مداحوں کی یاد ستانے لگی

14 Aug 2026
14 Aug 2026

(ویب ڈیسک) عالمی شہرت یافتہ پاکستانی گلوکار عاطف اسلم نے کہا ہے کہ انہیں اپنے بھارتی مداح یاد آتے ہیں۔

عاطف اسلم نے حال ہی میں ایک انٹرویو دیا جس میں انہوں نے اپنی ماضی کے کئی قصوں کو یاد کرتے ہوئے بالی وڈ میں ان کی خوشگوار یادوں پر نظر ڈالی۔

ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے گلوکار نے کہا کہ میں 'بارڈر لیس میوزک' (Borderless Music) نامی ایک نئے پروجیکٹ پر کام کررہا ہوں جس میں، میں نوجوان فنکاروں، سینئرز، جونیئرز، لیجنڈز، موسیقاروں، نغمہ نگاروں اور دیگر کئی لوگوں کے ساتھ مل کر کام کررہا ہوں اور بہت سا نیا میوزک آپ تک پہنچنے والا ہے۔ 

انہوں نے کہا کہ اپنے تمام بھارتی مداحوں سے کہنا چاہتا ہوں کہ پابندی کی وجہ سے اداس یا برا محسوس نہ کریں، بس اتنا جان لیں کہ میں ہمیشہ سے آپ لوگوں کو یاد کرتا رہا ہوں۔

عاطف اسلم کا کہنا تھا کہ مجھے وہاں کام کرنا تو یاد نہیں آتا لیکن آپ لوگ ضرور یاد آتے ہیں کیونکہ پلے بیک سنگنگ نے مجھے بہت کچھ سکھایا ہے اور اگر یہ پابندی نہ لگی ہوتی تو شاید میں اپنا ذاتی میوزک تخلیق نہ کر پاتا، میں واقعی اس بات کی قدر کرتا ہوں کہ آپ لوگ میرے ساتھ کھڑے رہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے