13 Aug 2026
(لاہور نیوز) برائلر کے نرخ میں 29 روپے فی کلو کمی کر دی گئی جس کے بعد برائلر گوشت کی سرکاری قیمت 490 روپے فی کلو مقرر کر دی گئی ہے۔
زندہ برائلر کی قیمت میں بھی 20 روپے فی کلو کمی ہوئی ہے، نئے نرخ کے مطابق فارم گیٹ ریٹ زندہ برائلر 310 روپے فی کلو، ہول سیل ریٹ 324 روپے جبکہ پرچون بازار میں زندہ برائلر کی قیمت 338 روپے فی کلو مقرر کی گئی ہے۔
دوسری جانب انڈوں کے نرخ برقرار ہیں، انڈوں کی قیمت 268 روپے فی درجن مقرر ہے، جبکہ ہول سیل مارکیٹ میں انڈوں کی پیٹی 7 ہزار 910 روپے میں مقرر کی گئی ہے۔
نرخوں میں کمی کے باوجود صافی گوشت کی زیادہ قیمت پر فروخت کے باعث شہریوں نے مقررہ نرخوں پر عملدرآمد یقینی بنانے کا مطالبہ کیا ہے۔
