اپ ڈیٹس
  • 266.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 277.80 قیمت فروخت : 278.30
  • یورو قیمت خرید: 316.18 قیمت فروخت : 316.75
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 193.82 قیمت فروخت : 194.17
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 197.34 قیمت فروخت : 197.69
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.70 قیمت فروخت : 1.70
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.03 قیمت فروخت : 74.17
  • کویتی دینار قیمت خرید: 902.08 قیمت فروخت : 903.70
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 433500 دس گرام : 371656
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

ویمن ٹی20 ورلڈکپ وارم اپ میچ، پاکستان کو شکست کا سامنا

10 Jun 2026
10 Jun 2026

(ویب ڈیسک) ڈربی میں کھیلے گئے ویمن ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے وارم اپ میچ میں سکاٹ لینڈ نے پاکستان ویمن کو ڈک ورتھ اینڈ لوئس میتھڈ کے تحت 41 رنز سے ہرادیا۔

ڈربی میں کھیلے گئے میچ میں سکاٹ لینڈ ویمن نے پہلے بیٹنگ کی جس نے مقررہ اوورز میں پانچ وکٹ پر 187رنز سکور کیے۔

کپتان کیتھرین برائس نے صرف 43 گیندوں پر 94 رنز کی اننگز کھیلی، اُنہوں نے 11 چوکے اور تین چھکے لگائے جبکہ اوپنر ڈیرسی کارٹر نے 45 رنز بنائے۔

پاکستان کی جانب سے سعدیہ اقبال، تسمی رُباب اور عائشہ ظفر نے ایک، ایک کھلاڑی آؤٹ کیا۔

جوابی اننگز میں پاکستان ویمن نے 9 اوورز میں 5 وکٹ پر 62 رنز بنائے تھے کہ بارش کی وجہ سے کھیل دوبارہ شروع نہ ہوسکا۔

جس کی وجہ سے سکاٹ لینڈ ویمن ٹیم کو ڈک ورتھ لوئس میتھڈ کے تحت 41 رنز سے فاتح قرار دیا گیا۔

خیال رہے کہ اس سے قبل سری لنکا ویمن نے بھی پاکستان ویمن کو وارم اپ میچ میں باآسانی شکست دی تھی۔

علم میں رہے کہ قومی ویمن ٹیم ایونٹ میں اپنا پہلا میچ بھارت ویمن کے خلاف اتوار 14 جون کو کھیلے گی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے