اپ ڈیٹس
  • 239.00 انڈے فی درجن
  • 328.00 زندہ مرغی
  • 475.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 472800 دس گرام : 405400
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 433397 دس گرام : 371614
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7909 دس گرام : 6788
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

برائلر گوشت کے نرخ میں کمی، قیمت 475 روپے کلو مقرر

26 May 2026
26 May 2026

(لاہور نیوز) پولٹری مصنوعات کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی، جس کے تحت برائلر مرغی اور گوشت کے نرخ کم کر دیئے گئے۔

مارکیٹ ذرائع کے مطابق برائلر گوشت کی قیمت میں 22 روپے فی کلو کمی کی گئی ہے، جس کے بعد سرکاری نرخ 475 روپے فی کلو مقرر کر دیئے گئے ہیں، تاہم مختلف علاقوں میں صافی گوشت 580 روپے فی کلو تک فروخت کیا جا رہا ہے۔

زندہ برائلر مرغی کی قیمت میں بھی 15 روپے فی کلو کمی کی گئی ہے، فارم گیٹ پر زندہ برائلر کا ریٹ 300 روپے فی کلو مقرر کیا گیا ہے، جبکہ ہول سیل مارکیٹ میں زندہ برائلر 314 روپے فی کلو فروخت ہو رہا ہے، پرچون بازار میں زندہ برائلر کی قیمت 328 روپے فی کلو مقرر کی گئی ہے۔

دوسری جانب انڈوں کی قیمت میں استحکام برقرار ہے اور فی درجن انڈوں کی قیمت 239 روپے مقرر کی گئی ہے، جبکہ ہول سیل مارکیٹ میں انڈوں کی پیٹی 7 ہزار 50 روپے میں فروخت کی جا رہی ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے