اپ ڈیٹس
  • 266.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 277.80 قیمت فروخت : 278.30
  • یورو قیمت خرید: 316.18 قیمت فروخت : 316.75
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 193.82 قیمت فروخت : 194.17
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 197.34 قیمت فروخت : 197.69
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.70 قیمت فروخت : 1.70
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.03 قیمت فروخت : 74.17
  • کویتی دینار قیمت خرید: 902.08 قیمت فروخت : 903.70
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 433500 دس گرام : 371656
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

برائلر گوشت مہنگا ہو گیا، قیمت 468 روپے کلو مقرر

23 May 2026
23 May 2026

(لاہور نیوز) پولٹری مصنوعات کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ کر دیا گیا، برائلر گوشت، زندہ مرغی اور انڈوں کے نرخ بڑھنے سے شہریوں کی مشکلات میں اضافہ ہو گیا۔

سرکاری نرخ نامے کے مطابق برائلر گوشت کی قیمت میں اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد برائلر گوشت کی نئی قیمت 468 روپے فی کلو مقرر کر دی گئی، تاہم مختلف علاقوں میں صافی گوشت 530 روپے فی کلو تک فروخت کیا جا رہا ہے۔

اسی طرح زندہ برائلر مرغی کی قیمت میں بھی 5 روپے فی کلو اضافہ ریکارڈ کیا گیا، فارم گیٹ پر زندہ برائلر کی قیمت 295 روپے فی کلو مقرر کی گئی ہے جبکہ ہول سیل مارکیٹ میں زندہ برائلر 309 روپے فی کلو فروخت ہو رہا ہے۔

پرچون بازار میں زندہ برائلر کی سرکاری قیمت 323 روپے فی کلو مقرر کی گئی ہے، تاہم شہریوں کا کہنا ہے کہ کئی مقامات پر اس سے زائد نرخ وصول کئے جا رہے ہیں۔

دوسری جانب انڈوں کی قیمت میں بھی ایک روپے فی درجن اضافہ کر دیا گیا ہے، نئے نرخوں کے مطابق انڈے 238 روپے فی درجن فروخت کئے جائیں گے جبکہ ہول سیل مارکیٹ میں انڈوں کی ایک پیٹی کی قیمت 7 ہزار 20 روپے مقرر کر دی گئی ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے