اپ ڈیٹس
  • 230.00 انڈے فی درجن
  • 368.00 زندہ مرغی
  • 533.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.55 قیمت فروخت : 279.05
  • یورو قیمت خرید: 326.96 قیمت فروخت : 327.55
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 377.04 قیمت فروخت : 377.72
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 201.56 قیمت فروخت : 201.92
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 203.45 قیمت فروخت : 203.81
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.77 قیمت فروخت : 1.77
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.24 قیمت فروخت : 74.37
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.84 قیمت فروخت : 75.97
  • کویتی دینار قیمت خرید: 910.15 قیمت فروخت : 911.78
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 487000 دس گرام : 417500
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 446413 دس گرام : 382706
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 8788 دس گرام : 7542
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

بندرگاہوں کو علاقائی ٹرانزٹ حب بنانے کے اقدامات جاری ہیں: وزیر بحری امور

13 May 2026
13 May 2026

(لاہورنیوز) وفاقی وزیر بحری امور جنید انوار چودھری سے شپنگ لائنز اور ٹرمینل آپریٹرز کے نمائندگان نے ملاقات کی، جس میں خطے کی موجودہ صورتحال کے تناظر میں بندرگاہوں کی تیاریوں اور سمندری تجارت سے متعلق امور کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔

 

ملاقات کے دوران وفاقی وزیر جنید انوار نے کہا کہ پاکستان کی بندرگاہوں کو علاقائی ٹرانزٹ اور ٹرانس شپمنٹ مرکز بنانے کیلئے اقدامات جاری ہیں، جبکہ بلا تعطل سمندری تجارت اور آپریشنل کارکردگی میں بہتری ناگزیر ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ فیڈر کنیکٹیویٹی کو مستحکم بنانے اور کاروباری طریقہ کار کو مزید آسان بنایا جائے گا، جبکہ ریگولیٹری چیلنجز کے حل اور مؤثر رابطہ کاری کا فروغ ترجیح ہے۔

جنید انوار چودھری نے کہا کہ بندرگاہوں کی استعداد بڑھانے اور لاجسٹکس نیٹ ورک کو مضبوط بنانے کیلئے مختلف اقدامات جاری ہیں۔

اس موقع پر چیئرمین کے پی ٹی ایڈمرل شاہد احمد نے کہا کہ کراچی بندرگاہ کی جدیدکاری کیلئے اقدامات کئے جا رہے ہیں، جبکہ کراچی پورٹ پر گاڑیوں کی ہینڈلنگ کیلئے اضافی جگہ بھی مختص کر دی گئی ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے