اپ ڈیٹس
  • 230.00 انڈے فی درجن
  • 373.00 زندہ مرغی
  • 540.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.01 قیمت فروخت : 41.08
  • یورو قیمت خرید: 327.52 قیمت فروخت : 328.10
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 377.74 قیمت فروخت : 378.42
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 201.39 قیمت فروخت : 201.76
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 203.52 قیمت فروخت : 203.89
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.77 قیمت فروخت : 1.78
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.85 قیمت فروخت : 75.99
  • کویتی دینار قیمت خرید: 910.31 قیمت فروخت : 911.94
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 491400 دس گرام : 421300
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 450447 دس گرام : 386189
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 8378 دس گرام : 7190
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

شہر میں گندم ذخیرہ اندوز مافیا سرگرم، آٹا مسلسل مہنگا

12 May 2026
12 May 2026

(لاہور نیوز) شہر میں گندم ذخیرہ اندوز مافیا کی سرگرمیوں کے باعث آٹے کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے جبکہ سرکاری نرخوں پر گندم کی دستیابی بھی متاثر ہو گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق ذخیرہ اندوزی کے باعث گندم 3500 روپے فی من کے سرکاری نرخ پر دستیاب نہیں، جس کے نتیجے میں آٹے کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

فلور ملز مالکان کی جانب سے 10 کلو آٹے کے تھیلے کی قیمت 990 روپے مقرر کی گئی ہے تاہم اوپن مارکیٹ میں یہی تھیلا 1080 روپے سے تجاوز کر چکا ہے۔ اسی طرح 15 کلو آٹے کا تھیلا 1600 روپے تک فروخت کیا جا رہا ہے۔

ملز مالکان نے 20 کلو آٹے کے تھیلے کی قیمت 2225 روپے مقرر کی ہے، جبکہ اوپن مارکیٹ میں 20 کلو آٹے کا تھیلا 2300 روپے سے زائد میں فروخت ہو رہا ہے۔

اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ ڈیڑھ ماہ کے دوران 20 کلو آٹے کے تھیلے کی قیمت 1810 روپے سے بڑھ کر 2300 روپے تک پہنچ گئی ہے، جس سے شہریوں میں تشویش پائی جا رہی ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے