اپ ڈیٹس
  • 230.00 انڈے فی درجن
  • 368.00 زندہ مرغی
  • 533.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.55 قیمت فروخت : 279.05
  • یورو قیمت خرید: 326.96 قیمت فروخت : 327.55
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 377.04 قیمت فروخت : 377.72
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 201.56 قیمت فروخت : 201.92
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 203.45 قیمت فروخت : 203.81
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.77 قیمت فروخت : 1.77
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.24 قیمت فروخت : 74.37
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.84 قیمت فروخت : 75.97
  • کویتی دینار قیمت خرید: 910.15 قیمت فروخت : 911.78
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 487000 دس گرام : 417500
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 446413 دس گرام : 382706
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 8788 دس گرام : 7542
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

پاکستان ڈیجیٹل سرمایہ کاری کیلئے پرکشش مقام بنتا جارہا ہے: اسحاق ڈار

13 May 2026
13 May 2026

(ویب ڈیسک) نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ پاکستان ڈیجیٹل سرمایہ کاری کیلئے پرکشش مقام بنتا جارہا ہے۔

پاکستان ڈیجیٹل اکنامک سینٹر کے اجرا کی تقریب  سے خطاب میں نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کا کہنا تھا روابط اور انفرا اسٹرکچر سمیت کئی شعبوں میں پاکستان اور چین نے مشترکہ اقدامات کیے ہیں۔

اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ پاک چین قیادت مل کر ترقی کی منزلیں طے کررہی ہے،  چین اب حقیقی معنوں میں ڈیجیٹل راہداری قائم کررہا ہے، پاک چین ڈیجیٹل راہداری سے تعاون اور روزگار کے نئے مواقع پیدا ہوں گے۔

نائب وزیراعظم نے مزید کہا کہ تعلیم، صحت اور موسمیاتی تبدیلی جیسے شعبوں میں چین کے ساتھ مل کر کام کررہے ہیں، نوجوان نسل کو جدیدتقاضوں سے ہم آہنگ کررہے ہیں، پاکستان کی ڈیجیٹل معیشت تیزی سے ترقی پا رہی ہے۔

اسحاق ڈار کے مطابق پاکستان ڈیجیٹل سرمایہ کاری کےلیے پرکشش مقام بنتا جارہا ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے