اپ ڈیٹس
  • 246.00 انڈے فی درجن
  • 353.00 زندہ مرغی
  • 511.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 40.81 قیمت فروخت : 40.88
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.70 قیمت فروخت : 279.20
  • یورو قیمت خرید: 326.47 قیمت فروخت : 327.05
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 377.11 قیمت فروخت : 377.79
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 200.25 قیمت فروخت : 200.61
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 204.43 قیمت فروخت : 204.80
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.75 قیمت فروخت : 1.76
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.32 قیمت فروخت : 74.44
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.90 قیمت فروخت : 76.03
  • کویتی دینار قیمت خرید: 909.74 قیمت فروخت : 911.38
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 491500 دس گرام : 421400
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 450538 دس گرام : 386281
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7903 دس گرام : 6783
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار

مئی 2026 پاکستانیوں کے لئے تعطیلات سے بھرپور مہینہ

28 Apr 2026
28 Apr 2026

(ویب ڈیسک) مئی 2026 پاکستانیوں کیلئے تعطیلات سے بھرپور مہینہ ثابت ہو سکتا ہے، جہاں مختلف سرکاری چھٹیوں، ہفتہ وار تعطیلات، یومِ تکبیر اور عیدالاضحیٰ کی ممکنہ چھٹیوں کو ملا کر مجموعی طور پر 14 سے 15 دن تک چھٹیاں ملنے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔

مہینے کا آغاز ہی طویل تعطیلات سے ہوگا، کیونکہ یومِ مزدور (یکم مئی) کو جمعہ کے روز آ رہا ہے، اس کے ساتھ 2 اور 3 مئی (ہفتہ اور اتوار) کی تعطیلات شامل ہو کر سرکاری و نجی ملازمین کو مسلسل 3 دن کی چھٹیاں ہوں گی۔

مہینے کے آخر میں عیدالاضحیٰ کے باعث مزید تعطیلات متوقع ہیں، اگر 17 مئی کو چاند نظر آگیا تو عیدالاضحیٰ 27 سے 29 مئی کے درمیان متوقع ہے، اس صورت میں ہفتہ وار تعطیلات کے ساتھ ملا کر پانچ روزہ طویل وقفہ بن سکتا ہے۔

تاہم اگر 17 مئی کو چاند نظر نہ آیا اور ذیقعد کے 30 دن مکمل ہوئے تو عیدالاضحیٰ 28 سے 30 مئی کے دوران منائی جا سکتی ہے، ایسی صورت میں اتوار (31 مئی) کی چھٹی بھی اس سلسلے میں شامل ہو جائے گی۔

مزید یہ کہ اگر حکومت پیر (25 مئی) کو اضافی چھٹی کا اعلان کرتی ہے تو یہ 23 اور 24 مئی کے ہفتہ وار تعطیلات کے ساتھ مل کر ایک طویل چھٹیوں کا سلسلہ تشکیل دے سکتی ہے۔

ذوالحج کے چاند کی رویت کیلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس 17 مئی کو طلب کیا گیا ہے، جس کے بعد عیدالاضحیٰ کی حتمی تاریخوں کا اعلان کیا جائے گا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے