28 Apr 2026
(لاہور نیوز) صوبائی دارالحکومت کے مختلف علاقوں میں گزشتہ رات کہیں ہلکی اور کہیں موسلادھار بارش ہوئی، جس کے باعث موسم خوشگوار ہوگیا اور گرمی کی شدت میں واضح کمی دیکھنے میں آئی۔ محکمہ موسمیات کی جانب سے بارش نہ ہونے کی پیشگوئی بھی غلط ثابت ہوئی۔
بارش کے بعد شہر کا موجودہ درجہ حرارت 32 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، جبکہ آج کم سے کم درجہ حرارت 23 اور زیادہ سے زیادہ 37 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق آج بھی شہر کے بعض علاقوں میں بوندا باندی کا امکان موجود ہے۔ ہوا کی رفتار 5 کلومیٹر فی گھنٹہ ریکارڈ کی گئی ہے جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 27 فیصد تک پہنچ گیا ہے، جس سے موسم نسبتاً خوشگوار محسوس کیا جا رہا ہے۔
