اپ ڈیٹس
  • 237.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 40.83 قیمت فروخت : 40.90
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.90 قیمت فروخت : 279.40
  • یورو قیمت خرید: 326.71 قیمت فروخت : 327.30
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 374.45 قیمت فروخت : 375.12
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 196.42 قیمت فروخت : 196.77
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 201.77 قیمت فروخت : 202.13
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.75 قیمت فروخت : 1.76
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.32 قیمت فروخت : 74.46
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.45 قیمت فروخت : 76.59
  • کویتی دینار قیمت خرید: 910.10 قیمت فروخت : 911.73
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 500600 دس گرام : 429200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 458880 دس گرام : 393430
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7923 دس گرام : 6800
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

پاکستانی عوام کا امن و استحکام کیلئے ملک کی کوششوں کو خراج تحسین

13 Apr 2026
13 Apr 2026

(لاہور نیوز) پاکستان کے عوام نے دنیا میں امن و استحکام کیلئے ملک کی سفارتی اور عسکری قیادت کی کوششوں کو سراہتے ہوئے بھرپور خراج تحسین پیش کیا ہے۔

لاہور، کراچی، راولپنڈی، کوئٹہ اور آزاد کشمیر کے شہریوں نے سیاسی و عسکری قیادت کی مدبرانہ اور دور اندیش حکمت عملی پر اعتماد کا اظہار کیا۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ فیلڈ مارشل عاصم منیر نے بہترین ملٹری ڈپلومیسی کے ذریعے پاکستان کے وقار میں اضافہ کیا، جبکہ عالمی امن کیلئے کردار ادا کرنے پر پوری قیادت قابلِ ستائش ہے۔

عوامی ردعمل میں کہا گیا کہ پاک فوج نے ایک بار پھر اپنی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کا لوہا منوایا اور دنیا کی مضبوط افواج میں اپنا مقام ثابت کیا۔

شہریوں نے اس بات پر بھی زور دیا کہ پاکستان نے عالمی کشیدگی کم کرنے اور فریقین کو مذاکرات کی میز پر لانے میں اہم کردار ادا کیا، جس سے ممکنہ بڑے تصادم کو روکا جا سکا۔

مزید کہا گیا کہ ایران اور امریکا کے درمیان کشیدگی کم کرنے اور امن کے قیام میں پاکستان کا کردار قابلِ فخر ہے اور دنیا بھر میں اس حکمت عملی کو سراہا جا رہا ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے