اپ ڈیٹس
  • 236.00 انڈے فی درجن
  • 358.00 زندہ مرغی
  • 519.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

فیکٹری ایریا میں 9 سالہ بچے سے بد فعلی کرنیوالا ملزم گرفتار

12 Apr 2026
12 Apr 2026

(لاہور نیوز) فیکٹری ایریا میں 9 سالہ بچے کے ساتھ بد فعلی کرنے والے سفاک درندے کو گرفتار کرلیا گیا۔

اے ایس پی ڈیفنس کی سربراہی می ایس ایچ او فیکٹری ایریا نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم ادیب کو گرفتار کیا، متاثرہ بچے کے والد فاروق احمد کی مدعیت میں نامزد ملزم ادیب کے خلاف فوری مقدمہ درج کرلیا گیا۔

ایس ایچ او فیکٹری ایریا اسد عباس کے مطابق بچہ گھر سے باہر چیز لینے گیا تھا تو گلی میں سروس سٹیشن پر کام کرنے والا درندہ بچے کے منہ پر ہاتھ رکھ کر سروس سٹیشن میں لے گیا، ملزم نے بچے کو سروس سٹیشن کی چھت پر لے جا کر زبردستی بد فعلی کا نشانہ بنایا۔

ایس پی کینٹ اختر نواز نے بر وقت کارروائی پر ایس ایچ او فیکٹری ایریا اسد عباس اور پولیس ٹیم کو شاباش دی ہے، انہوں نے کہا کہ بچوں و خواتین کے جنسی استحصال میں ملوث عناصر کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے