اپ ڈیٹس
  • 230.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 40.53 قیمت فروخت : 40.60
  • یورو قیمت خرید: 321.84 قیمت فروخت : 322.42
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 369.11 قیمت فروخت : 369.77
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 192.73 قیمت فروخت : 193.08
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 200.38 قیمت فروخت : 200.74
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.33 قیمت فروخت : 74.46
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.98 قیمت فروخت : 76.11
  • کویتی دینار قیمت خرید: 909.39 قیمت فروخت : 911.02
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 487300 دس گرام : 417800
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 446688 دس گرام : 382981
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7519 دس گرام : 6453
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

3 دن سے لاپتہ چلڈرن ہسپتال کے ڈاکٹر کی لاش گاڑی سے برآمد، ہسپتال میں خوف و ہراس

05 Apr 2026
05 Apr 2026

(لاہور نیوز) تین روز سے لاپتہ چلڈرن ہسپتال کے ڈاکٹر کی لاش گاڑی سے مل گئی۔

پولیس کے مطابق ڈاکٹر احمد لطیف جو چلڈرن ہسپتال کے بلڈ بینک کے انچارج تھے، گزشتہ تین روز سے لاپتہ تھے تاہم اہل خانہ نے ان کی گمشدگی کی اطلاع ہسپتال انتظامیہ کو دی تھی۔

بعد ازاں ڈاکٹر احمد لطیف کی لاش ہسپتال میں کھڑی ان کی گاڑی سے برآمد ہوئی جس پر فوری طور پر پولیس کو اطلاع دی گئی، پولیس نے موقع پر پہنچ کر شواہد اکٹھے کرنے کے بعد نعش کو قبضہ میں  لے کر تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔

ذرائع کے مطابق مرحوم گزشتہ کچھ عرصے سے گھریلو مسائل کے باعث ذہنی دباؤ کا شکار تھے، تاہم واقعے کی اصل وجوہات کا تعین تحقیقات مکمل ہونے کے بعد ہی کیا جا سکے گا۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ نعش کو پوسٹمارٹم کیلئے مردہ خانہ بھجوا دیا گیا ہے تاہم مختلف پہلوؤں سے تفتیش جاری ہے جلد قتل کے اصل محرکات سامنے آ جائیں گے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے