اپ ڈیٹس
  • 238.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 472800 دس گرام : 405400
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 433397 دس گرام : 371614
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7909 دس گرام : 6788
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

جنرل ہسپتال میں ادویات چوری، 4 ملازمین رنگے ہاتھوں گرفتار

05 Apr 2026
05 Apr 2026

(لاہور جنرل) جنرل ہسپتال لاہور کی انتظامیہ نے بڑا ایکشن لیتے ہوئے سرکاری ادویات چوری کرتے ہوئے 4 ملازمین کو رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا، ڈی ایم ایس ڈاکٹر شاہد کی درخواست پر مقدمہ درج کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

پرنسپل پروفیسر فاروق افضل نے واضح کیا ہے کہ مریضوں کے حقوق پر ڈاکہ ڈالنے والوں کو کسی صورت رعایت نہیں دی جائے گی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ  گرفتار ملازمین کا ڈیوٹی روسٹر طلب کر لیا گیا ہے جبکہ تحقیقات کا دائرہ مزید وسیع کر دیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق انتظامیہ نے پولیس سے میرٹ پر شفاف تفتیش کی درخواست کی ہے اور کہا ہے کہ اگر مزید افراد ملوث پائے گئے تو انہیں بھی قانون کا سامنا کرنا ہوگا۔ اس حوالے سے پروفیسر فریاد حسین نے بھی سخت کارروائی کا عندیہ دیا ہے۔

علاوہ ازیں پرنسپل پروفیسر فاروق افضل نے تمام ادویات کا مکمل آڈٹ کرانے کا حکم دے دیا ہے، جبکہ مقدمے کی مؤثر پیروی یقینی بنانے کیلئے ہسپتال انتظامیہ کو ذمہ داریاں سونپ دی گئی ہیں۔

 ایم ایس کی جانب سے لیگل ایڈوائزر کو پولیس سے فوری رابطہ کرنے کا ٹاسک بھی دے دیا گیا ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے