اپ ڈیٹس
  • 238.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 472800 دس گرام : 405400
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 433397 دس گرام : 371614
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7909 دس گرام : 6788
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

لاہور: گمشدہ 16 سالہ لڑکا پولیس نے والدین کے حوالے کر دیا

05 Apr 2026
05 Apr 2026

(لاہور نیوز) گھر سے ناراض ہوکرنکلنے والا 16 سالہ بچہ پولیس نے تلاش کرکے والدین کے سپرد کردیا، بچے کے والد نے اغواء کا مقدمہ درج کروایا تھا۔

پولیس کے مطابق انچارج انویسٹی گیشن تھانہ یکی گیٹ انسپکٹر عائشہ اعظم  نے کارروائی کرتے ہوئے 16سالہ عاشر علی کو تلاش کر کے ورثاء کے سپرد کر دیا۔

پولیس نے بتایا کہ عاشر والدین سے ناراض ہو کر گھر سے چلا گیا تھا، بچے کے والد نے بیٹے کے اغواء کا مقدمہ درج کروایا تھا جس کی بنیادپر کارروائی عمل میں لائی گئی۔

علاوہ ازیں کامیاب کارروائی پر ایس ایس پی انویسٹی گیشن محمد نوید نے پولیس ٹیم کیلئےتعریفی اسناد کا اعلان کیا ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے