اپ ڈیٹس
  • 238.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 472800 دس گرام : 405400
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 433397 دس گرام : 371614
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7909 دس گرام : 6788
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

سی سی ڈی چوہنگ کا مبینہ پولیس مقابلہ، ایک ملزم ہلاک

05 Apr 2026
05 Apr 2026

(لاہور نیوز) سی سی ڈی چوہنگ کا مبینہ پولیس مقابلہ، ایک ملزم ہلاک دوسرا فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔

پولیس ترجمان کے مطابق ہلاک شدہ ملزم عظمت علی نارووال کا رہائشی تھا۔ واقعہ ڈیفنس موڑ پر پیش آیا، جہاں سی سی ڈی نے ناکہ بندی کر رکھی تھی اور مشکوک موٹر سائیکل سواروں کو رکنے کا اشارہ کیا گیا۔

حکام کے مطابق ملزمان نے پولیس ٹیم پر فائرنگ شروع کر دی، جس کے بعد دونوں جانب سے جوابی فائرنگ ہوئی، فائرنگ کے دوران ایک ملزم موقع پر ہلاک اور دوسرا فرار ہو گیا۔

سی سی ڈی حکام کا کہنا ہے کہ ہلاک شدہ ملزم متعدد ڈکیتی کی وارداتوں میں اشتہاری تھا اور اس کے خلاف متعدد مقدمات درج تھے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے