اپ ڈیٹس
  • 239.00 انڈے فی درجن
  • 328.00 زندہ مرغی
  • 475.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 472800 دس گرام : 405400
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 433397 دس گرام : 371614
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7909 دس گرام : 6788
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

پی آئی سی میں جدید ڈیجیٹل پیمنٹس سسٹم نافذ کر دیا، صوبائی وزیر خواجہ سلمان رفیق

02 Apr 2026
02 Apr 2026

(لاہور نیوز) صوبائی وزیر برائے سپیشلائزڈ ہیلتھ خواجہ سلمان رفیق نے ہسپتال پیمنٹس سسٹم کی ڈیجیٹلائزیشن کا باقاعدہ افتتاح کر دیا۔

تقریب میں چیئرمین بورڈ آف مینجمنٹ ڈاکٹر فرقد عالمگیر، سپیشل سیکرٹری ڈویلپمنٹ احمد کمال مان، ایگزیکٹو ڈائریکٹر پروفیسر ڈاکٹر بلال محی الدین اور ایم ایس ڈاکٹر عامر رفیق بٹ سمیت پی آئی ٹی بی اور پینک آف پنجاب کے  حکام نے شرکت کی۔

صوبائی وزیر نے مختلف کاؤنٹرز کا دورہ کیا اور ڈیجیٹل سسٹم کے تحت شفافیت کے نظام کا عملی جائزہ بھی لیا، خواجہ سلمان رفیق کا کہنا تھا کہ ڈیجیٹل نظام کے ذریعے نہ صرف شفافیت بڑھے گی بلکہ مریضوں کو بھی سہولیات فراہم ہوں گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ اس ماڈل کو دیگر سرکاری ہسپتالوں میں بھی مرحلہ وار متعارف کروایا جا رہا ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے