اپ ڈیٹس
  • 239.00 انڈے فی درجن
  • 328.00 زندہ مرغی
  • 475.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 472800 دس گرام : 405400
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 433397 دس گرام : 371614
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7909 دس گرام : 6788
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

’’نقل مافیا کو برداشت نہیں کیا جائے گا‘‘ ڈپٹی کمشنر لاہور کا امتحانی مرکزکا دورہ

01 Apr 2026
01 Apr 2026

(لاہور نیوز) ڈپٹی کمشنر لاہور کیپٹن (ر) محمد علی اعجاز نے امتحانی مرکز کے دورہ کے موقع پر کہا ہے کہ نقل مافیا کوبرداشت نہیں کیا جائے گا۔

ڈپٹی کمشنر لاہور  نے گورنمنٹ سکول خزانہ گیٹ میں امتحانی مرکز کا دورہ کیا اور  انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیتے ہوئے کلاس رومز میں امتحانی عمل کو دیکھا۔

ڈی سی لاہور  نے ہدایت کی کہ امتحانی عملہ اپنی ذمہ داریاں پوری دیانتداری سے ادا کرے جبکہ امتحانی عمل کو شفاف بنانے کیلئے تمام وسائل استعمال کئے جائیں، نقل مافیا کو کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا۔ہمارے بچوں کا مستقبل امتحانات میں شفافیت سے وابستہ ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ انتظامیہ منصفانہ اور شفاف امتحانی نظام یقینی بنانے کیلئے پرعزم ہے، اس موقع پر اے سی سٹی، امتحانی مرکز کا عملہ اور بورڈ کے نمائندے بھی موجود تھے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے