اپ ڈیٹس
  • 236.00 انڈے فی درجن
  • 328.00 زندہ مرغی
  • 475.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • کویتی دینار قیمت خرید: 907.74 قیمت فروخت : 909.37
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 470300 دس گرام : 403200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 431105 دس گرام : 369597
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7770 دس گرام : 6669
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

عیدالفطر کا آج دوسرا روز، کہیں سیر سپاٹے تو کہیں دعوتیں

22 Mar 2026
22 Mar 2026

(لاہور نیوز) عیدالفطر کا دوسرا روز بھی شہری بھرپور طریقے سے منا رہے ہیں، کہیں سیر سپاٹے تو کہیں دعوتوں کا سلسلہ جاری ہے۔

کل کے میزبان آج بنے مہمان، گھروں میں لذیذ پکوان سے مہمانوں کی تواضع کا سلسلہ جاری ہے۔

عیدالفطر کے پہلے روز بھی بچوں نے خوب سیر سپاٹے کئے، پارکوں میں عوام کا شدید رش ہے جہاں بچے موج مستی میں مصروف ہیں، کوئی جھولے  لے کر خوش ہے تو کوئی اونٹ کی سواری میں مگن ہے۔

عید ہے تو دوستوں کے ساتھ بھی تو پارٹی بنتی ہے، آج نوجوان مل جل کر فاسٹ فوڈ ریسٹورنٹس کا رخ کریں گے اور گپ شپ لڑا کر من ہلکا کریں گے، شام کو سینما گھروں کا ٹائم سیٹ بھی کر لیا ہے۔

خواتین کا بھی اپنی سہیلیوں کے ساتھ گھومنے کا پروگرام ہے، بڑے بزرگ بھی اپنی منڈلیاں لگائے بیٹھے ہیں اور اپنی دلچسپیوں میں مگن ہیں۔

دوسری جانب لاہور میں عید کے دوسرے روز شہریوں نے ناشتے کے لئے دکانوں کا رخ کر لیا، کوئی فیملی کو ساتھ لایا تو کوئی دوستوں کے ہمراہ آیا، مزیدار بونگ پائے، چنے کوفتہ اور حلوہ پوری سے لطف اندوز ہوتے شہری کہتے ہیں تہوار کا مزہ تو اب آیا ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے