اپ ڈیٹس
  • 236.00 انڈے فی درجن
  • 328.00 زندہ مرغی
  • 475.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • کویتی دینار قیمت خرید: 907.74 قیمت فروخت : 909.37
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 470300 دس گرام : 403200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 431105 دس گرام : 369597
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7770 دس گرام : 6669
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

لنڈا بازار میں کپڑے کے گودام میں آگ بھڑک اٹھی

20 Mar 2026
20 Mar 2026

(لاہور نیوز) لاہور کے علاقے لنڈا بازار میں بابو حویلی ریلوے اسٹیشن کے قریب کپڑے کے گودام میں آگ لگنے کا واقعہ پیش آیا۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق آگ اچانک بھڑک اٹھی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے گودام کو اپنی لپیٹ میں  لے لیا۔

اطلاع ملنے پر ریسکیو کی ایمرجنسی گاڑیاں فوری طور پر جائے حادثہ پر پہنچ گئیں اور فائر فائٹرز  نے آگ بجھانے کا عمل شروع کر دیا، ریسکیو اہلکاروں کی جانب سے آگ پر قابو پانے کیلئے بھرپور کوششیں جاری ہیں۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق آگ کپڑے کے گودام میں لگی، جس کے باعث شعلے تیزی سے پھیلے، تاحال کسی جانی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی، تاہم مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔

ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ صورتحال کو قابو میں لانے کیلئے تمام تر وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے