اپ ڈیٹس
  • 202.00 انڈے فی درجن
  • 358.00 زندہ مرغی
  • 519.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 40.53 قیمت فروخت : 40.60
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 279.20 قیمت فروخت : 279.70
  • یورو قیمت خرید: 319.75 قیمت فروخت : 320.32
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 370.28 قیمت فروخت : 370.94
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 195.80 قیمت فروخت : 196.15
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 203.67 قیمت فروخت : 205.03
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.75 قیمت فروخت : 1.75
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.41 قیمت فروخت : 74.54
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.01 قیمت فروخت : 76.15
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.08 قیمت فروخت : 912.71
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 525100 دس گرام : 450200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 481338 دس گرام : 412680
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 8433 دس گرام : 7238
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

عید الفطر: شہر کے پارکوں میں خصوصی انتظامات کو حتمی شکل دیدی گئی

16 Mar 2026
16 Mar 2026

(لاہور نیوز) عید الفطر کے دنوں میں شہر کے پارکوں میں شہریوں کو بہتر تفریحی سہولیات فراہم کرنے کے لیے خصوصی انتظامات کو حتمی شکل دے دی گئی ہے۔

ایم ڈی پی ایچ اے راجہ منصور احمد کے مطابق شہریوں کو محفوظ اور خوشگوار تفریحی ماحول فراہم کیا جائے گا جبکہ اے کیٹگری پارکوں میں سکیورٹی اور نظم و ضبط کو یقینی بنایا جائے گا۔

انہوں نے متعلقہ ڈائریکٹرز کو ہدایت کی ہے کہ پارکوں میں نصب سی سی ٹی وی کیمرے مکمل طور پر فعال ہونے چاہئیں تاکہ سکیورٹی انتظامات مؤثر بنائے جا سکیں۔

ایم ڈی پی ایچ اے کے مطابق عید الفطر کے ایام میں افسران اور عملہ ڈیوٹی پر موجود ہو گا جبکہ پی ایچ اے کے افسران و ملازمین ضلعی انتظامیہ اور پولیس کے ساتھ مکمل تعاون یقینی بنائیں گے۔

گریٹر اقبال پارک، گلشن اقبال پارک، باغ جناح، جلانی پارک اور جلو بوٹینیکل گارڈن میں خصوصی نگرانی اور سکیورٹی انتظامات کیے جائیں گے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے