16 Mar 2026
(لاہور نیوز) یوٹیلیٹی سٹورز کارپوریشن کے ملازمین کیلئے معاوضہ پیکیج کی ادائیگی کا سلسلہ شروع کر دیا گیا ہے۔
یوٹیلیٹی سٹورز کارپوریشن کے 4459 ملازمین کو معاوضہ پیکیج ادائیگی کیلئے اے جی پی آر پورٹل پر اپ لوڈ کر دیا گیا ہے، ملازمین کے اکاؤنٹس میں معاوضہ پیکیج کی 40 فیصد کی پہلی قسط کی رقم کریڈٹ ہو جائیں گی۔
واضح رہے کہ گورنمنٹ نے یوٹیلیٹی سٹورز بند کرنے کے بعد ملازمین کو پیکیج دے کر نوکریوں سے فارغ کر دیا تھا تاہم ابھی تک ان ملازمین کو گولڈن شیک ہینڈ پیکج نہیں ملے، اب انہی معاوضوں کی ادائیگی شروع ہوئی ہے۔
