16 Mar 2026
(لاہور نیوز) پٹرولیم ڈویژن کے مطابق پاکستان اپنے موجودہ پٹرولیم ذخائر پر انحصار کر رہا ہے۔
پٹرولیم ڈویژن حکام نے بتایا ہے کہ ہم کوشش کر رہے ہیں جب تک جنگ ہے موجودہ ذخائر کو ہی آگے بڑھایا جائے، پاکستان کے پاس 21 دنوں کا ڈیزل رہ گیا ہے۔
حکام کے مطابق ملک کے پاس 27 دنوں کا پٹرول موجود ہے، پاکستان کے پاس 9 دنوں کیلئے ایل پی جی رہ گئی ہے۔
پٹرولیم ڈویژن کے حکام کے مطابق پاکستان مشرق وسطیٰ سے 70 فیصد پٹرولیم مصنوعات خرید رہا ہے۔
