16 Mar 2026
(لاہور نیوز) عید کے قریب آتے ہی نئے کپڑوں اور جوتوں کے ساتھ نئے کرنسی نوٹوں کی خریداری بھی بڑھ گئی۔
عید کے پیشِ نظر بینکوں کے ساتھ ساتھ اوپن مارکیٹ میں بھی سرگرمیاں جاری ہیں، بینکوں سے محدود اور مختلف شرائط پر نئے نوٹ مل رہے ہیں۔
زیادہ تر لوگ اوپن مارکیٹ سے نئے کرنسی نوٹ خریدنے پر مجبور ہیں جبکہ شاہراہوں اور مختلف مارکیٹوں میں نئے نوٹ بلیک ہو رہے ہیں۔
ذرائع کے مطابق 10 روپے والے نئے کرنسی نوٹ کی کاپی پر 600 سے 700 روپے، 20 روپے والے کرنسی نوٹ کی کاپی پر 700 سے 800 روپے، 50 روپے کے نئے کرنسی نوٹ کی کاپی پر 1000سے 1200 روپے اضافی لئے جا رہے ہیں، جبکہ 100 روپے کے نوٹوں کی کاپی 800 سے 1000روپے اضافی پر مل رہی ہیں۔
صارفین کا کہنا ہے کہ عید پر نئے نوٹ عیدی کے لئے لازمی خیال ہوتے ہیں، نئے کپڑوں اور نئے جوتوں کے ساتھ جیب میں پرانے نوٹ اچھے نہیں لگتے۔
