اپ ڈیٹس
  • 237.00 انڈے فی درجن
  • 318.00 زندہ مرغی
  • 461.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 472800 دس گرام : 405400
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 433397 دس گرام : 371614
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7909 دس گرام : 6788
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

کفایت شعاری پروگرام کے تحت اراکین قومی اسمبلی کی پروٹوکول کی گاڑیاں گراؤنڈ

11 Mar 2026
11 Mar 2026

(لاہور نیوز) سپیکر اور ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی نے اراکین کے پروٹوکول کی تمام گاڑیاں گراؤنڈ کر دیں۔

پارلیمانی ذرائع کے مطابق سرپلس سرکاری ڈرائیورز کو چھٹیوں پر بھیج دیا گیا، سپیکر اور ڈپٹی سپیکر نے سرکاری پٹرول کا استعمال بند کر دیا۔

ذرائع نے بتایا کہ  اسمبلی سیکرٹریٹ کی ہدایت پر سٹاف کا اوور ٹائم بھی عارضی طور پر معطل کر دیا گیا، اراکین اپنے غیر ضروری پروٹوکول اخراجات کو محدود کریں۔

دوسری جانب سپیکر قومی اسمبلی کا کہنا تھا کہ کوشش ہے کہ سرکاری وسائل کا استعمال صرف بنیادی ضروریات تک محدود ہو، یہ اقدام مالی کفایت شعاری کے لیے ضروری ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے