اپ ڈیٹس
  • 266.00 انڈے فی درجن
  • 308.00 زندہ مرغی
  • 446.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

کمپنیوں کی حقیقی ملکیت کے ریکارڈ کیلئے ڈیجیٹل رجسٹری متعارف

09 Mar 2026
09 Mar 2026

(ویب ڈیسک) سکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن پاکستان (ایس ای سی پی) نے کمپنیوں کی حقیقی ملکیت کے ریکارڈ کیلئے ڈیجیٹل رجسٹری متعارف کرا دی۔

ایس ای سی پی کے مطابق کمپنیوں کے اصل مالکان کی معلومات اب آن لائن UBO رجسٹری میں محفوظ ہوں گی، تمام رجسٹرڈ کمپنیوں کے لئے الٹی میٹ بینیفیشل اونرز کی معلومات دینا لازم قرار دیا گیا ہے۔

ایس ای سی پی کا کہنا ہے کہ نئی کمپنیاں ملکیت کی معلومات فارم 1 کے ذریعے جمع کرائیں جبکہ پہلے سے رجسٹرڈ کمپنیاں سالانہ فارم 19 کے ذریعے معلومات فراہم کریں۔

سکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن پاکستان کے مطابق ڈیجیٹل UBO رجسٹری سے کمپنیوں کی ملکیت کا شفاف ریکارڈ ممکن ہو گا، حقیقی ملکیت کا ریکارڈ کمپنیوں کے غیر قانونی استعمال کی روک تھام میں مددگار ثابت ہو گا، کمپنیوں کی حقیقی ملکیت کی معلومات اینٹی منی لانڈرنگ قوانین کا تقاضا ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے