اپ ڈیٹس
  • 236.00 انڈے فی درجن
  • 358.00 زندہ مرغی
  • 519.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

گورنر پنجاب کی موومنٹ میں خلل ڈالنے پر 2 افراد کو حراست میں لے لیا گیا

05 Mar 2026
05 Mar 2026

(لاہور نیوز) گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان کی سکیورٹی موومنٹ میں خلل ڈالنے پر پولیس نے دو موٹرسائیکل سوار نوجوانوں کو حراست میں لے لیا۔

پولیس کے مطابق واقعہ اس وقت پیش آیا جب گورنر پنجاب ایرانی قونصلیٹ سے واپس جا رہے تھے، اسی دوران دو موٹر سائیکل سوار نوجوان گورنر کیساتھ چلنے والی گاڑیوں  کے قریب آ گئے جس پر سکیورٹی اہلکاروں  نے کارروائی کرتے ہوئے دونوں کو حراست میں لے لیا۔

دوسری جانب حراست میں لیے گئے نوجوانوں کا کہنا تھا کہ انہیں اپنے بھائی کو چھوڑنے کے لیے ایئرپورٹ جانا تھا اور انہیں فلائٹ چھوٹنے کا خدشہ تھا، نوجوانوں نے الزام لگایا کہ ایک ٹریفک وارڈن نے ان کے ساتھ بدتمیزی بھی کی۔

پولیس کے مطابق واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں، حقائق سامنے آنے کے بعد قانونی کارروائی کی جائے گی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے