اپ ڈیٹس
  • 236.00 انڈے فی درجن
  • 358.00 زندہ مرغی
  • 519.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

بانی پی ٹی آئی کو شفا ہسپتال منتقل کرنے کی درخواست پر نوٹس جاری

03 Mar 2026
03 Mar 2026

(لاہور نیوز) اسلام آباد ہائیکورٹ نے بانی پی ٹی آئی کو علاج کیلئے شفا ہسپتال منتقل کرنے کی درخواست پر نوٹس جاری کر دیے۔

جسٹس ارباب محمد طاہر اور جسٹس خادم حسین سومرو نے درخواست پر رجسٹرار آفس کے اعتراضات کے ساتھ سماعت کی، لطیف کھوسہ، سلمان اکرم راجہ و دیگر وکلا عدالت میں پیش ہوئے۔

لطیف کھوسہ نے عدالت سے ہسپتال منتقل کرنے کی درخواست کل سماعت کے لیے مقرر کرنے کی استدعا جس پر جسٹس ارباب محمد طاہر نے کہا کہ پیپر بک تیار ہونے میں دو تین دن لگ جائیں گے، آپ کی ہسپتال منتقلی کی درخواست پر سٹیٹ کو نوٹس جاری کردیا ہے۔

عدالت نے کہا کہ مرکزی اپیل آئندہ ہفتے مقرر کررہے ہیں، آئندہ سماعت پر تیاری کے ساتھ آئیں، عدالت نے توشہ خانہ فوجداری کیس دس مارچ کو سماعت کے لیے مقرر کرنے کی ہدایت کر دی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے