اپ ڈیٹس
  • 236.00 انڈے فی درجن
  • 358.00 زندہ مرغی
  • 519.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

غیر متعلقہ ایم ٹیگ استعمال کرنے پر بائیک سوار پر مقدمہ درج ہو گا، ڈی جی ایکسائز

03 Mar 2026
03 Mar 2026

(ویب ڈیسک) ایم ٹیگ سٹیکرز چوری ہونے کے خدشات پر ڈائریکٹر جنرل ایکسائز کا اہم بیان سامنے آ گیا۔

ڈی جی ایکسائز کا کہنا ہے کہ غیر متعلقہ ایم ٹیگ استعمال کرنے پر بائیک سوار کے خلاف مقدمہ درج کیا جائے گا، ایم ٹیگ سٹیکر میں جدید سکیورٹی فیچرز کو متعارف کرایا گیا ہے، مختلف ناکوں پر ریڈرز کی مدد سے ایم ٹیگ کی سکینگ کی جاتی ہے، ایم ٹیگ کی بائیک نمبر کے ساتھ مماثلت اور ملکیت کی تصدیق ہوتی ہے۔

ایم ٹیگ چوری ہونے پر رجسٹرڈ نمبر سے ون تھری ون تھری پر ایم ٹیگ بلاک کرائیں، شہری دوبارہ نیا ایم ٹیگ مفت حاصل کر سکیں گے، جبکہ غیر متعلقہ ایم ٹیگ استعمال کرنے پر بائیک سوار پر مقدمہ درج کیا جائے گا۔

 ڈی جی ایکسائز  کے مطابق بائیکس اورگاڑیوں پر ایم ٹیگ لگانے کا مقصد شہر کی سکیورٹی کو بہتر بنانا ہے، اس سے ٹریفک مانیٹرنگ اور سرویلنس سے شہر کو محفوظ بنانے میں آسانی ہو گی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے