اپ ڈیٹس
  • 225.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 40.66 قیمت فروخت : 40.74
  • یورو قیمت خرید: 329.23 قیمت فروخت : 329.82
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 375.53 قیمت فروخت : 376.20
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 198.34 قیمت فروخت : 198.70
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 204.66 قیمت فروخت : 205.02
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.79 قیمت فروخت : 1.79
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.48 قیمت فروخت : 74.61
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.06 قیمت فروخت : 76.19
  • کویتی دینار قیمت خرید: 914.55 قیمت فروخت : 916.19
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 552300 دس گرام : 473500
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 506271 دس گرام : 434039
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 9808 دس گرام : 8418
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

پنجاب میں موٹرسائیکلوں سمیت تمام گاڑیوں پر ای ٹیگ لگانے کا فیصلہ

02 Mar 2026
02 Mar 2026

(لاہور نیوز) پنجاب میں موٹرسائیکلوں سمیت تمام گاڑیوں پر ای ٹیگ لگانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی زیر صدارت امن و امان سے متعلق اہم اجلاس ہوا جس میں متعدد اہم فیصلے کئے گئے۔

اجلاس کے دوران موجودہ حالات کے پیش نظر پنجاب کی مستقل سکیورٹی کیلئے بائیک سمیت تمام وہیکلز پر ای ٹیگ لگانے فیصلہ کیا گیا جس کی وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے منظوری دے دی ہے۔

سائبر کرائم انویسٹی گیشن یونٹ بنانے کی منظوری

دوران اجلاس پنجاب سائبر کرائم انویسٹی گیشن یونٹ بنانے کی بھی منظوری دی گئی، سائبر کرائم کا شکار خواتین اور بچیوں کے لئے خصوصی سیل قائم ہوگا۔

وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے سائبر کرائم انویسٹی گیشن یونٹ کا سربراہ مقرر کرنے کی منظوری دے دی، اضلاع میں ڈسٹرکٹ آن لائن کرائم سینٹر قائم ہوں گے، پنجاب میں کرائم پیشہ گروپس کیلے کوئی سیف روٹ نہیں ہوگا۔

اجلاس میں غیر روایتی صوبائی داخلی پوائنٹ سے آمدورفت پر پابندی یقینی بنانے کیلئے اقدامات کی ہدایت کی گئی جبکہ صوبائی داخلی راستوں پر سرچ لائٹ لگانے اور ڈرون سرویلنس کی منظوری دی گئی ہے، چیک پوسٹوں پر روف ٹاپ سکیورٹی مانیٹرنگ یقینی بنانے کی بھی ہدایت کی گئی ہے۔

جدید ترین ڈرون ڈیفنس خریدنے کیلئے فوری اقدامات کا حکم

وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے جدید ترین ڈرون ڈیفنس خریدنے کیلئے فوری اقدامات کا حکم دیا ہے اور ڈرون پر پابندی یقینی بنانے کے لئے اقدامات کی ہدایت کی ہے۔

انہوں نے جرائم پیشہ افراد اور دہشت گردوں کی نشاندہی کیلئے کومبنگ آپریشن مسلسل جاری رکھنے کا حکم دیا اور ہجوم سے نمٹنے کیلئے قائم آر ایم پی اینٹی راٹس فورس کی ٹریننگ اور جدید ترین سکیورٹی آلات فراہم کرنے کی ہدایت کی۔

یوم حضرت علیؓ پر علماء کرام سے مشاورت کے بعد سکیورٹی ایس او پی تشکیل دینے پر اتفاق کیا گیا۔

لاہور سمیت پنجاب میں صورتحال کو بروقت سنبھالنے پر صوبائی وزیر خواجہ سلمان رفیق اور لاہور پولیس کو شاباش دی، وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے امن و امان کی بحالی کے لئے متحرک علماء کرام کو خراج تحسین پیش اور شکریہ ادا کیا۔

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کے خاتمے کیلئے سب کو یکسو اور متحرک ہونا پڑے گا، چیک پوسٹ سے خود کش حملہ آور کا پنجاب میں داخل ہونا تشویشناک ہے، آرام سے نہیں بیٹھ سکتے سب کو ہوشیار رہنا ہوگا، جنگ (وار فیئر) کے طور طریقے بدل چکے ہیں، ہمیں خود کو تیار کرنا ہوگا، علماء کرام امن و امان کو برقرار رکھنے کیلئے تعاون جاری رکھیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے