اپ ڈیٹس
  • 236.00 انڈے فی درجن
  • 358.00 زندہ مرغی
  • 519.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

حوالہ ہنڈی اور غیر قانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث ملزم گرفتار

28 Feb 2026
28 Feb 2026

(ویب ڈیسک) ایف آئی اے کی کارپوریٹ کرائم سرکل نے لاہور میں ایک بڑے حوالہ ہنڈی اور غیر قانونی کرنسی ایکسچینج نیٹ ورک کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے ایک ملزم کو گرفتار کر لیا۔

ترجمان کے مطابق گرفتار ملزم آصف خان کو بیڈن روڈ لاہور سے ایک چھاپے کے دوران حراست میں لیا گیا، ملزم غیر قانونی مالیاتی سرگرمیوں میں ملوث تھا اور اس کے قبضے سے ایک کروڑ ایک لاکھ روپے برآمد کئے گئے۔

کارروائی کے دوران ایف آئی اے نے ملزم کے موبائل فون اور حوالہ ہنڈی و غیر قانونی کرنسی ایکسچینج سے متعلق دیگر شواہد بھی ضبط کئے، گرفتار ملزم کے خلاف تفتیش جاری ہے اور ایف آئی اے نے مزید قانونی کارروائی کیلئے تیاریاں شروع کر دی ہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے