اپ ڈیٹس
  • 236.00 انڈے فی درجن
  • 358.00 زندہ مرغی
  • 519.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

ٹی 20 ورلڈ کپ سپر ایٹ مرحلہ، نیوزی لینڈ کا انگلینڈ کو جیت کیلئے 160 رنز کا ہدف

27 Feb 2026
27 Feb 2026

(لاہور نیوز) آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ سپر 8 مرحلے کے میچ میں نیوزی لینڈ نے انگلینڈ کو جیت کے لیے 160 رنز کا ہدف دے دیا۔

کولمبو میں کھیلے جارہے میچ میں نیوزی لینڈ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 159 رنز بنائے اور انگلینڈ کو جیت کے لیے 160 رنز کا ہدف دیا۔

نیوزی لینڈ کی جانب سے گلین فلپس 28 گیندوں پر 39 رنز بنا کر نمایاں رہے، اوپنرز ٹم سائفرٹ اور فن ایلن نے بالترتیب 35 اور 29 رنز بنائے، راچن رویندرا 11 رنز بنا کر ریحان احمد کا نشانہ بنے، مارک چیپمین 15 رنز بنا سکے، ڈیرل مچل 3 اور کپتان مچل سینٹنر 9 رنز بناسکے۔

انگلینڈ کی جانب سے عادل رشید، ول جیکس اور ریحان احمد نے دو، دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ 

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے