اپ ڈیٹس
  • 236.00 انڈے فی درجن
  • 358.00 زندہ مرغی
  • 519.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

غضب للحق میں 274 خوارج ہلاک 400 زخمی ہوچکے ہیں: ترجمان پاک فوج

27 Feb 2026
27 Feb 2026

(لاہور نیوز) ڈی جی آئی ایس پی لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری نے کہا ہے کہ غضب للحق میں 274خوارج ہلاک 400 زخمی ہو چکے ہیں۔

پاک افغان کشیدگی کے حوالے سے اہم پریس کانفرنس کرتے ہوئے لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری کا کہنا تھا کہ تھوڑی دیر قبل وزیرِاعظم کو آپرشیشن غضب للحق پر تفصیلی بریفنگ دی گئی، پاکستان کالعدم ٹی ٹی پی کے خلاف الیکشن لیا۔

اُنہوں نے کہا کہ آج کی بریفنگ کا مقصد تفصیلی آگاہی ہے ، 21 اور 22 فروری کی شب دہشت گردوں کی کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا گیا، افغان طالبان رجیم دہشت گردوں کی پشت پناہ ہے۔

ترجمان پاک فوج کا کہنا تھا کہ آپریشن میں 274خوارج ہلاک 400زخمی ہوچکےہیں ، 73 پوسٹیں تباہ 18 پر قبضہ کرلیا گیا،115ٹینک اور بکتر بند گاڑیاں بھی تباہ کیں۔دہشتگردوں کو چن چن کر مارا گیا، پاک فوج کے 12 جوان شہید ہوئے۔

جنرل احمد شریف چودھری فتنہ الہندوستان، فتنہ الخوارج کے 22 ٹھکانوں کو نشانہ بنایا گیا، دہشتگرد اپنے ساتھیوں کی لاشیں چھوڑ کر بھاگ گئے، دشمن کیخلاف لڑتے ہوئے 12 سپوتوں نے جام شہادت نوش کیا، کابل،پکتیا،پکتیکا،خوست،قندھارمیں اہداف کو انتہائی درستگی سے نشانہ بنایا گیا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے