اپ ڈیٹس
  • 246.00 انڈے فی درجن
  • 348.00 زندہ مرغی
  • 504.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 40.73 قیمت فروخت : 40.80
  • یورو قیمت خرید: 325.09 قیمت فروخت : 325.67
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 375.52 قیمت فروخت : 376.19
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 198.52 قیمت فروخت : 198.88
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 203.74 قیمت فروخت : 204.11
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.74 قیمت فروخت : 1.74
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.31 قیمت فروخت : 74.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 909.30 قیمت فروخت : 910.93
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 474900 دس گرام : 407200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 435322 دس گرام : 373264
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7470 دس گرام : 6411
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

لاہور ہائیکورٹ: مفت قانونی امداد کیلئے 24 وکلاء کی منظوری، مختلف بنچز پر تعیناتی

26 Feb 2026
26 Feb 2026

(لاہور نیوز) لاہور ہائی کورٹ کی چیف جسٹس عالیہ نیلم نے پنجاب بار کونسل کی جانب سے مفت قانونی امداد کے لیے تجویز کردہ 24 وکلاء کے ناموں کی منظوری دے دی ہے۔

منظور شدہ وکلاء صوبے کے مختلف بنچز میں سائلین کو بلا معاوضہ قانونی معاونت فراہم کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق پرنسپل سیٹ لاہور کے لیے 7، ملتان بنچ کے لیے 5، بہاولپور بنچ کے لیے 4 جبکہ راولپنڈی بنچ کے لیے 8 وکلاء کے ناموں کی منظوری دی گئی ہے۔

پرنسپل سیٹ لاہور کے لیے منظور شدہ وکلاء میں افضال احمد، دانش گل، زاہدہ پروین، سردار بلال احمد، سہیل شریف اور محمد نعیم شامل ہیں۔

ملتان بنچ کے لیے محمد علی بٹ، محمد عمران، ساقی عبدالرحمان، ذوق، محمد امیر اور عمران یوسف کے نام شامل کیے گئے ہیں۔

بہاولپور بنچ کے لیے عتیق الرحمان نظامی، ماجد ریاض، فرزانہ یاسین اور حبیب اللہ کو نامزد کیا گیا ہے۔

راولپنڈی بنچ کے لیے شیخ ابرار، عثمان درانی، طلحہ کیانی، محسن علی خان، نبیل فرہاد اور رانجھا کے نام منظور کیے گئے ہیں۔

اس حوالے سے جاری نوٹیفکیشن سیکرٹری لا اینڈ جسٹس کمیشن اسلام آباد کو ارسال کر دیا گیا ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے