اپ ڈیٹس
  • 236.00 انڈے فی درجن
  • 358.00 زندہ مرغی
  • 519.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

سونے اور چاندی کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ

25 Feb 2026
25 Feb 2026

(لاہور نیوز) عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں مسلسل چوتھے روز بھی اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

 

بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 13 ڈالر اضافے کے بعد 5 ہزار 185 ڈالر کی سطح پر پہنچ گئی، عالمی مارکیٹ میں اضافے کے اثرات مقامی صرافہ بازار پر بھی مرتب ہوئے۔

مقامی مارکیٹ میں فی تولہ سونے کی قیمت 1 ہزار 300 روپے بڑھ کر 5 لاکھ 41 ہزار 262 روپے ہوگئی جبکہ فی دس گرام سونا 1 ہزار 114 روپے اضافے سے 4 لاکھ 64 ہزار 44 روپے تک جا پہنچا۔

دوسری جانب فی تولہ چاندی کی قیمت 268 روپے اضافے سے 9 ہزار 554 روپے ہوگئی جبکہ فی دس گرام چاندی 230 روپے بڑھ کر 8 ہزار 191 روپے کی سطح پر آ گئی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے