اپ ڈیٹس
  • 236.00 انڈے فی درجن
  • 358.00 زندہ مرغی
  • 519.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

لاہور ہائیکورٹ میں اینٹی ریپ ایکٹ پر عملدرآمد کیس سماعت کیلئے مقرر

23 Feb 2026
23 Feb 2026

(لاہور نیوز) لاہور ہائیکورٹ نے اینٹی ریپ ایکٹ پر عملدرآمد سے متعلق کیس کو سماعت کیلئے مقرر کر دیا۔

عدالت نے اس حوالے سے پنجاب حکومت سے تفصیلی رپورٹ طلب کر رکھی ہے، عدالت نے ایڈووکیٹ جنرل پنجاب امجد پرویز کو ذاتی حیثیت میں طلب کر رکھا ہے تاکہ قانون پر عملدرآمد سے متعلق حکومتی مؤقف واضح کیا جا سکے۔

چیف جسٹس مس عالیہ نیلم کی سربراہی میں تین رکنی بینچ 24 فروری کو کیس کی سماعت کرے گا، بینچ کے دیگر اراکین میں جسٹس فاروق حیدر اور جسٹس علی ضیاء باجوہ شامل ہیں۔

دوسری جانب زیادتی کے ملزمان واجد علی اور سلمان  نے بعد از گرفتاری ضمانت کی درخواستیں دائر کر رکھی ہیں، ملزمان  نے اپنی درخواستوں میں مؤقف اختیار کیا ہے کہ ان کا طبی معائنہ اینٹی ریپ ایکٹ کے مطابق نہیں کیا گیا، لہٰذا انہیں ضمانت دی جائے۔

عدالت آئندہ سماعت پر فریقین کے دلائل سننے کے بعد مزید کارروائی عمل میں لائے گی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے