اپ ڈیٹس
  • 239.00 انڈے فی درجن
  • 328.00 زندہ مرغی
  • 475.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 472800 دس گرام : 405400
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 433397 دس گرام : 371614
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7909 دس گرام : 6788
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

افغانستان، کارروائیوں میں 70 کے قریب دہشت گرد مارے گئے: طلال چودھری

22 Feb 2026
22 Feb 2026

(لاہور نیوز) وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چودھری نے کہا ہے کہ افغانستان میں تین مختلف کارروائیوں میں 70 کے قریب دہشت گرد مارے گئے۔

نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے طلال چودھری کا کہنا تھا کہ پاکستان ایک ذمہ دار ریاست ہے جس نے ہمیشہ کوشش کی ہمسایوں سے بہتر تعلقات رکھے، افغانستان سے بہت عرصے سے دہشت گردی ایکسپورٹ ہورہی ہے۔

اُنہوں نے کہا کہ پاکستان اپنے لوگوں کے جان ومال کی تحفظ کےلیے ہر طرح کی کارروائی کر رہا ہے، کارروائیاں پاکستان کے اندر بھی جاری ہیں، 70ہزار کے قریب انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیے گئے جن میں مختلف قسم کے لوگ گرفتار ہوئے اور کئی دہشت گرد ہلاک ہوئے۔

وزیر مملکت برائے داخلہ کا کہنا تھا کہ افغانستان میں ہونے والی یہ کارروائی اسی تناظر میں کی گئی، یہ کارروائی 3 مختلف مقامات پر7جگہوں پر کی گئی جس میں ابھی تک کی اطلاعات کے مطابق 70کے قریب دہشت گرد مارے گئے ہیں، بہت سارے شواہد موجود ہیں کہ زیادہ تر ہلاک دہشت گردوں کی شناخت پاکستان کی تھی۔

طلال چودھری نے مزید کہا کہ افغانستان اور اس کی عبوری حکومت اپنا فرض نبھانا نہیں چاہتے، دوحہ معاہدے میں افغانستان نے پوری دنیا کو باور کرایا تھا کہ افغان سرزمین کسی کے لیے بھی دہشت گردی کے خلاف استعمال نہیں ہو گی لیکن افغانستان دہشت گردی روکنے میں ناکام رہا۔

خیال رہے کہ افغان طالبان کی جانب سے کی جانے والی دہشت گردی کے جواب میں پاکستان نے افغانستان میں مختلف مقامات پر دہشت گردوں کے 7 ٹھکانوں کو نشانہ بنایا ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے