اپ ڈیٹس
  • 239.00 انڈے فی درجن
  • 318.00 زندہ مرغی
  • 461.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.18 قیمت فروخت : 41.25
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 323.88 قیمت فروخت : 324.46
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 374.65 قیمت فروخت : 375.33
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 199.38 قیمت فروخت : 199.74
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 201.06 قیمت فروخت : 201.42
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.74 قیمت فروخت : 1.75
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.17 قیمت فروخت : 74.31
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.79 قیمت فروخت : 75.93
  • کویتی دینار قیمت خرید: 907.71 قیمت فروخت : 909.34
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 473900 دس گرام : 406300
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 434405 دس گرام : 372439
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7853 دس گرام : 6740
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

نان لسٹڈ کمپنیوں کے فزیکل شیئرز کو الیکٹرانک فارم میں منتقل کرنے کا فیصلہ

20 Feb 2026
20 Feb 2026

(لاہورنیوز) ایس ای سی پی نے نان لسٹڈ کمپنیوں کے فزیکل شیئرز کو الیکٹرانک فارم میں منتقل کرنے کا فیصلہ کر لیا۔

ایس ای سی پی کے مطابق کمپنیوں کے فزیکل شیئر سرٹیفکیٹ سینٹرل ڈیپازٹری سسٹم سے الیکٹرانک فارم میں تبدیل ہوں گے، نان لسٹڈ کمپنیوں کے شئیرز کی ٹرانزیکشن اب فزیکل فارم میں نہیں ہو ں گی۔

کمیشن کے مطابق رائٹس ایشو، بونس، بائی بیک اور ٹرانسفر سے پہلے شئیرز کو ڈیجیٹل کرنا ہوگا، فزیکل شیئرز سے وابستہ جعلسازی، چوری اور ضائع ہونے کے خطرات ختم ہوں گے۔

ایس ای سی پی کے مطابق الیکٹرانک شیئرز سے ملکیت کا ریکارڈ محفوظ ہوگا، الیکٹرانک شیئرز سے کمپنیوں کے شیئر تنازعات کا حل ہے۔

کمیشن کے مطابق شیئرز کی منتقلی تیز، محفوظ، سیٹلمنٹ کا عمل فوری ہوگا اورالیکٹرانک شیئرز بینک قرض کے لئے بطور ضمانت استعمال ہوسکیں گے۔

ایس ای سی پی کے مطابق فزیکل شیئر رکھنے والی کمپنیوں کو ٹرانزیکشن سے پہلے شیئرز ڈیجیٹل کرنا ہوں گے، آئندہ شیئر ٹرانزیکشنز سی ڈی ایس کے ذریعے ہوں گی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے