اپ ڈیٹس
  • 236.00 انڈے فی درجن
  • 358.00 زندہ مرغی
  • 519.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

وفاقی حکومت کا بجلی کی قیمتوں میں اضافہ کرنے کا فیصلہ

20 Feb 2026
20 Feb 2026

(لاہور نیوز) وفاقی حکومت نے بجلی کی قیمتوں میں اضافے کا فیصلہ کر لیا اور فی یونٹ 2 روپے 6 پیسے تک اضافہ کئے جانے کی تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔

ذرائع کے مطابق جنوری کیلئے فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ (ایف پی اے) کی مد میں بجلی 1 روپے 78 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی درخواست دائر کی گئی ہے۔

یہ درخواست سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی (سی پی پی اے) کی جانب سے جمع کرائی گئی۔

درخواست پر سماعت کیلئے نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے 26 فروری کی تاریخ مقرر کر دی ہے، جہاں جنوری کے فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ چارجز کی منظوری دی جائے گی۔

دوسری جانب نیپرا  نے دسمبر کے فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں 28 پیسے فی یونٹ اضافے کی منظوری بھی دے دی ہے، دسمبر کی یہ اضافی رقم رواں ماہ کے بجلی بلوں میں صارفین سے وصول کی جائے گی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے