اپ ڈیٹس
  • 236.00 انڈے فی درجن
  • 358.00 زندہ مرغی
  • 519.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

لاہور ہائیکورٹ: پنجاب بھر کے ہسپتالوں میں وینٹی لیٹرز کی تفصیلات طلب

20 Feb 2026
20 Feb 2026

لاہور: (محمد اشفاق) لاہور ہائی کورٹ نے خسرہ سے ہونے والی ہلاکتوں کے کیس کی سماعت کرتے ہوئے پنجاب بھر کے ہسپتالوں کے وینٹی لیٹرز کی تفصیلات طلب کرلیں۔

جسٹس اویس خالد نے سماعت کی، جوڈیشل ایکٹوازم پینل کے وکیل اظہر صدیق نے دلائل دیئے، ڈی جی موذی امراض پنجاب نے ابتدائی رپورٹ عدالت پیش کی۔

درخواست گزار نے مؤقف اپنایا کہ ماضی میں خسرے، ڈینگی سے سینکڑوں اموات ہوئیں، ہسپتالوں میں وینٹیلیٹر موجود نہ ہونے سے بے تحاشا اموات ہوئیں، اگر بنیادی سہولیات موجود ہوتیں تو اموات سے بچا جا سکتا تھا، عدالت خسرے سے ہونے والی اموات کی تحقیقات کا حکم دے۔

عدالت نے وینٹی لیٹرز کی تفصیلات طلب کرتے ہوئے سماعت 27 فروری تک ملتوی کر دی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے