اپ ڈیٹس
  • 236.00 انڈے فی درجن
  • 358.00 زندہ مرغی
  • 519.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

کاہنہ میں کھیتوں سے ملنے والی خاتون کی لاش کی شناخت ہو گئی

20 Feb 2026
20 Feb 2026

(لاہور نیوز) کاہنہ کے علاقے میں نامعلوم خاتون کی لاش ملنے کے معاملے میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے۔

پولیس ذرائع کے مطابق خاتون کی شناخت ہو گئی ہے، مقتولہ کی شناخت 30 سالہ نازیہ کے نام سے ہوئی ہے، نازیہ کی گلہ کٹی لاش ایل ڈی اے کے قریب کھیتوں سے برآمد ہوئی تھی۔

پولیس  نے نازیہ کے قتل کے شبہ میں اس کے شوہر نواز کو حراست میں لے لیا ہے اور اس سے تحقیقات جاری ہیں، ابتدائی تفتیش کے مطابق شبہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ نازیہ کو گھریلو ناچاقی پر قتل کیا گیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کے مختلف پہلوؤں پر تحقیقات جاری ہیں اور مزید حقائق تفتیش مکمل ہونے کے بعد سامنے آئیں گے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے