اپ ڈیٹس
  • 236.00 انڈے فی درجن
  • 358.00 زندہ مرغی
  • 519.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

بھارت کیلئے فضائی حدود کی بندش میں مزید ایک ماہ کی توسیع

19 Feb 2026
19 Feb 2026

(لاہور نیوز) پاکستان نے بھارت کے لئے فضائی حدود کی بندش میں مزید ایک ماہ کی توسیع کردی۔

پاکستان ایئرپورٹ اتھارٹی نے نیا نوٹم جاری کردیا، نئے نوٹم کے مطابق بھارتی رجسٹرڈ طیاروں کے لئے پاکستان کی فضائی حدود 23 مارچ تک بند رہے گی۔

بھارت کے تمام رجسٹرڈ ملٹری اور سول طیاروں کو پاکستان کی فضائی حدود سے گزرنے کی اجازت نہیں ہوگی۔

یاد رہے کہ پاکستان نے 23 اپریل 2025ء سے بھارتی طیاروں کے لئے اپنی فضائی حدود بند کر رکھی ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے