اپ ڈیٹس
  • 236.00 انڈے فی درجن
  • 358.00 زندہ مرغی
  • 519.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

حکومت پنجاب کی صوبہ بھر میں ڈیجیٹل پیمنٹ پر عملدرآمد کی ہدایت

18 Feb 2026
18 Feb 2026

(ویب ڈیسک)حکومت پنجاب نے تمام متعلقہ حکام کو صوبہ بھر میں ڈیجیٹل پیمنٹ پر عملدرآمد کی ہدایت کر دی۔

مراسلے کے مطابق پنجاب میں اب پیمنٹ کیش نہیں ڈیجیٹل ہو گی، کاروباری لین دین کیو آر کوڈ اور راست کے ذریعہ کیا جائے گا، پنجاب بھر کے تمام کاروباری مراکز اور پرچون کی دکانوں پر بھی کیو آر کوڈ آویزاں کئے جائیں گے۔

ڈیجیٹل پیمنٹ کے ذریعے کیش لیس سسٹم نافذالعمل ہو گا، جو عوام کی سہولت اور شفافیت میں معاون ثابت ہو گا۔

صوبہ بھر کے پٹرول پمپس پر فوری طور ڈیجیٹل پیمنٹس کو یقینی بنانے کا حکم دیدیا گیا ہے، حکام کا کہنا ہے کہ پٹرول پمپ پر نہ صرف کیو آر کوڈ بلکہ موبائل کے ذریعے بھی ادائیگی کو یقینی بنایا جائے، پٹرول پمپس کے لائسنس کا اجراء آن لائن بکنگ سے مشروط کر دیا گیا ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے