اپ ڈیٹس
  • 239.00 انڈے فی درجن
  • 328.00 زندہ مرغی
  • 475.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 472800 دس گرام : 405400
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 433397 دس گرام : 371614
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7909 دس گرام : 6788
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز اور نواز شریف کا مال روڈ مری کا دورہ

18 Feb 2026
18 Feb 2026

(لاہور نیوز) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز اور میاں نواز شریف نے مال روڈ مری کا دورہ کیا۔

وزیر اعلیٰ پنجاب کی آمد پر مال روڈ پر سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے، سیاحوں اور شہریوں کی بڑی تعداد نے مال روڈ پر لیگی قیادت کا استقبال کیا، لیگی کارکنان نے مریم نواز کی آمد پر نعرے بازی کی، مریم نواز اور نواز شریف کا ہاتھ ہلا کر شکریہ بھی ادا کیا۔

دورے کے دوران نواز شریف گاڑی سے اتر کر آئے، کارکنان اور سیاحوں سے مصافحہ کیا اور اظہارِ تشکر بھی کیا، کارکنان، سیاحوں اور بچوں نے وزیر اعلیٰ کے ساتھ تصاویر بنوائیں۔

دورے میں جنید صفدر بھی وزیر اعلیٰ پنجاب کے ہمراہ موجود تھے جبکہ نواز شریف اور مریم نواز گزشتہ دو روز سے مری میں قیام پذیر ہیں، گورنمنٹ ہاؤس مری میں اعلیٰ سطحی اجلاس میں مریم نواز اور نواز شریف کی زیر صدارت اہم مشاورت کی گئی۔

مری ڈیویلپمنٹ پلان سمیت دیگر ترقیاتی امور کا تفصیلی جائزہ بھی لیا گیا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے