اپ ڈیٹس
  • 239.00 انڈے فی درجن
  • 328.00 زندہ مرغی
  • 475.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 472800 دس گرام : 405400
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 433397 دس گرام : 371614
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7909 دس گرام : 6788
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری کا مزمل اسلم کے بیان پر ردعمل

17 Feb 2026
17 Feb 2026

(لاہور نیوز) وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری کا مزمل اسلم کے بیان پر ردعمل آگیا۔

عظمیٰ بخاری نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ خیبر پختونخوا میں گزشتہ 5 روز سے صوبے کی مختلف سڑکیں بند ہیں، صوبے کی سڑکوں کی بندش سے کئی ایمبولینس ٹریفک میں پھنس چکی ہیں، بانی پی ٹی آئی کی آنکھ کی وجہ سے ایمبولینسوں میں لوگ مر رہے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ صوبائی حکومت کی سرپرستی میں لوگوں کی جانیں ضائع ہو رہی ہیں، خیبر پختونخوا حکومت کے لیے لوگ نہیں بانی پی ٹی آئی کی آنکھ اہم ہے، مریم نواز سے کارکردگی میں مقابلہ کرنے کا آپ سوچ بھی نہیں سکتے، مریم نواز کی حکومت پنجاب کے ہر ضلع ہر تحصیل اور یونین کونسل تک سہولیات پہنچا رہی ہے۔

عظمیٰ بخاری نے کہا کہ کے پی حکومت کی رٹ پشاور میں نہیں ہے مردان، چترال اور کرم تو بہت دور کی بات ہیں، کے پی حکومت کیلئے بانی پی ٹی آئی کے نام پر جلسے کرنا سڑکیں بند کرنا اور دھرنے دینا اہم ہے، اپنے لوگوں کی جانیں بچانا اور ان کے مسائل حل کرنا کے پی حکومت کی ترجیحات نہیں ہے۔

مزید برآں، ان کا کہنا تھا کہ جھوٹے بیانیے اور پروپیگنڈے کی ناکامی کے بعد اب "آنکھ کارڈ" کھیلا جا رہا ہے، ایک آنکھ 6/9 دوسری آنکھ 6/6 ہے، بانی پی ٹی آئی کو گھڑی اور اسکی سوئیاں بھی دکھ رہی ہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے